اہم خبریں

پرویز الہیٰ کے سابق پرنسپل سیکریٹری کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ بازیابی کی درخواست محمد خان بھٹی کے بھتیجے ساجد خان نے دائر کی، جس میں وزارت داخلہ، آئی جیز پولیس، ایف آئی اے، نیب اور اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ساجد خان بھٹی نے درخواست میں استدعا کی کہ محمد خان بھٹی کو سندھ میں گرفتار کیا گیا، فریقین کو محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، محمد خان بھٹی پر دوران حراست کسی قسم کا تشدد کیا جائے اور نہ نقصان پہنچایا جائے۔

متعلقہ خبریں