خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایرانی وزارت دفاع ( iran )نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اور اس میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق اگر ڈونلڈ ٹرمپ ( trump)کی جانب سے آبنائے ہرمز( strait of hormuz) یا بحیرہ عمان میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کی کوشش کی گئی تو وہ ناکام بنا دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات کا نتیجہ صرف امریکا کی مزید ناکامی کی صورت میں نکلے گا۔
مزید پڑھیں :وزیر ا عظم کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اجلاس، اہم خبر آگئی، جا نئے کیا
ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ صرف خطے میں بحران کو مزید بڑھا دے گی بلکہ عالمی توانائی کی سیکیورٹی کو بھی شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے، کیونکہ یہ گزرگاہ دنیا میں تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو کشیدگی میں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے سخت بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خطہ ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں کسی بھی غلط قدم کے بڑے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔















