وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات ( petrol)کے ذخائر اور رسد سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسحاق ڈار، احد چیمہ، علی پرویز ملک اور عطا تارڑ بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ملک میں تیل کی کھپت کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر توانائی کے شعبے میں بروقت فیصلے ناگزیر ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے اور فوری طور پر کسی بحران کا خطرہ نہیں۔
حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیل کی درآمد کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ کفایت شعاری کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کیلئے اہم خبر، جا نئےکتنے دن انٹر نیٹ سروس متا ثر ہو سکتی ہے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہتر حکمت عملی کے باعث خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان میں تیل کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوا، جو حکومتی اقدامات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔















