اہم خبریں

ٹرمپ کے اقدامات،اسرائیل کی حمایت،نیتن یاہو کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان

بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جنگ مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی بلکہ مختلف محاذوں پر بدستور جاری ہے۔ انہوں نے کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل اپنی سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔انہوں نے امریکی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ (       trump)کی جانب سے ایران پر بحری پابندیوں اور ناکہ بندی جیسے اقدامات خطے کی سیکیورٹی پالیسی کا حصہ ہیں، اور اسرائیل(    isreal) ان فیصلوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات ایران (      iran )کے ساتھ جاری کشیدگی اور ناکام مذاکرات کے بعد سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں  :ٹرمپ نے ایرانی بحری جہازوں کو تباہ کر نے کا اعلان کر دیا

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اور امریکا کے درمیان قریبی اور مسلسل رابطہ موجود ہے، اور دونوں ممالک مشترکہ حکمت عملی کے تحت سیکیورٹی امور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اسرائیل ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے حوالے سے محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اس طرح کے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرتا اور کسی بھی ممکنہ جنگی صورتحال میں شامل نہیں ہوگا، چاہے دباؤ کتنا ہی کیوں نہ ہو۔

متعلقہ خبریں