اہم خبریں

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع ،کشیدگی بڑھ گئی،عرب میڈیا

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے کی انتہائی اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز (    strait of hormuz)میں صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جہاں ناکہ بندی کے آغاز کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا (        america)کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا گیا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں میں داخل اور باہر جانے والے جہازوں پر نگرانی اور پابندیوں کا عارضی نفاذ کیا جائے گا۔ اس اقدام کو خطے میں جاری کشیدگی کا نیا اور اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ عارضی ناکہ بندی ان تمام بحری جہازوں پر بھی لاگو ہوگی جو خلیج عرب اور خلیج عمان میں ایرانی بندرگاہوں سے آمد و رفت کرتے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور سمندری نقل و حرکت کو کنٹرول کرنا بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ایران امریکہ جنگ ،وزیراعظم کا بڑا بیان آگیا،جا نئے کیا

دوسری جانب اس پیش رفت کے بعد عالمی منڈیوں میں بے یقینی بڑھ گئی ہے، خاص طور پر توانائی اور تیل کی سپلائی چین پر اثرات کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت اور تیل کی قیمتوں پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔

خطے کے ممالک اور عالمی طاقتیں صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہی ہیں، جبکہ سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ تاہم موجودہ حالات میں تناؤ میں مزید اضافے کا خدشہ بدستور برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں