اہم خبریں

خطے میں کشیدگی عروج پر،امریکہ کا آبنا ئے ہر مز کے حوالے سے اہم اعلان

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ(     trump  ) کی ہدایات کے مطابق آج سے آبنائے ہرمز( strait of hormuz       ) کی ناکہ بندی شروع کی جا رہی ہے، جس سے خطے میں صورتحال انتہائی حساس ہو گئی ہے۔سینٹکام کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق یہ ناکہ بندی پیر کی شام 7 بجے سے نافذ ہوگی، جس کے تحت نہ صرف آبنائے ہرمز بلکہ خلیج عرب اور خلیج عمان میں ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بھی محدود کی جائے گی۔ اس اقدام کو عالمی تجارت اور توانائی سپلائی کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :سونا ،چاندی اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے کتنا سستا ہوا،فی تولہ قیمت کیا ہے

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے والے کسی بھی فوجی جہاز کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

ایران کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی بحریہ نے ایک امریکی جہاز کو آبنائے ہرمز کے قریب سے واپس جانے کی وارننگ دی، جس کے بعد کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں