اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں کے لیے اہم ریلیف دیتے ہوئے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سید پور ( said pur)میں مقامی آبادی کی بیدخلی اور مکانات مسمار کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ آئندہ سماعت تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کی جائے۔
یہ حکم جسٹس انعام امین منہاس ( Islamabad high court)کی عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں ایک صفحے پر مشتمل تفصیلی ہدایات شامل ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسی نوعیت کی ایک رٹ پٹیشن پہلے سے زیر سماعت ہے، جس کے پیش نظر موجودہ درخواست کو بھی اسی کے ساتھ منسلک کیا جائے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیراوائز کمنٹس طلب کر لیے ہیں اور ہدایت دی ہے کہ تمام متعلقہ فریقین آئندہ سماعت سے قبل اپنے تحریری جوابات عدالت میں جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے اہم ترین راہنما کو گرفتار کر کے پیش کر نے کا حکم
حکم نامے کے مطابق موجودہ درخواست کو پہلے سے زیر سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کر کے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا تاکہ تمام معاملات کو ایک ساتھ سنا جا سکے اور یکساں فیصلہ دیا جا سکے۔
عدالت نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ سی ڈی اے آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کی جائیدادوں کو نہ مسمار کرے اور نہ ہی سیل کرے، تاکہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔















