اہم خبریں

ایران مزید مضبوط پوزیشن میں آگیا،بہت بڑی پاور ایران کیساتھ کھڑی ہوگئی،جا نئے تفصیل

چین نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں اہم مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایران کی کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ چینی وزیر دفاع ڈونگ جن نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز چین کے لیے کھلا ہے اور چینی بحری جہاز معمول کے مطابق اس گزرگاہ سے آمد و رفت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک اہم عالمی تجارتی راستہ ہے جہاں چین کے ایران کے ساتھ توانائی اور تجارت سے متعلق اہم معاہدے موجود ہیں، اور بیجنگ ان معاہدوں کا مکمل احترام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا اور دیگر ممالک سے بھی توقع ہے کہ وہ اس معاملے میں دخل اندازی سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں :نائلہ راجہ کا عماد وسیم کے لئے رومانوی سرپرائز،تنقید کی زد میں
چینی وزیر دفاع کے مطابق چین عالمی سطح پر امن اور استحکام کا حامی ہے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کی ممکنہ بحری ناکہ بندی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو صورتحال کو مزید خراب کریں۔

متعلقہ خبریں