روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن (vladimir putin )نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور اسلام آباد میں جاری ایران–امریکا مذاکرات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بات کی کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کس حد تک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور مستقبل میں ان کے ممکنہ اثرات کیا ہوں گے۔
گفتگو کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ کے تنازع میں مفاہمتی کوششوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو
کم کرنے کے لیے سفارتی راستہ ہی واحد مؤثر حل ہے۔
مزید پڑھیں :آبنا ئے ہر مز بارے امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے،ایرانی پاسداران انقلاب کا سخت ردعمل سامنے آگیا،جا نئے کیا
ذرائع کے مطابق دونوں صدور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا ناگزیر ہے، کیونکہ کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔















