اہم خبریں

آبنا ئے ہر مز بارے امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے،ایرانی پاسداران انقلاب کا سخت ردعمل سامنے آگیا،جا نئے کیا

ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی اہم آبی گزرگاہ پر ان کا مکمل کنٹرول موجود ہے اور کسی بھی بیرونی دباؤ یا دھمکی کو سنجیدگی سے نہیں لیا جائے گا۔پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہر(strait of hormuz         )مز ایک حساس اور اسٹریٹجک مقام ہے، جہاں ایران کی موجودگی مضبوط اور فیصلہ کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آبی راستے میں کسی بھی قسم کی جارحیت یا مداخلت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :یہ خاتون کون ہیں،معمہ حل ہو گیا،جواب مل گیا،آپ بھی جا نئے

اگر کسی بھی فریق نے غلط قدم اٹھایا تو وہ خود کو ایک خطرناک صورتحال میں پائے گا، جہاں اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاسداران انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دھمکی یا یکطرفہ اقدام خطے کو مزید غیر مستحکم کر سکتا ہے، جس کے نتائج صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سطح پر اثرات مرتب ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا

 

 

متعلقہ خبریں