اہم خبریں

اسلام آباد میں سیکیورٹی الرٹ، ریڈ زون میں داخلہ محدود، ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے شہریوں کے لیے اہم ٹریفک (         Traffic  )ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ریڈ زون میں ماسوائے سرکاری گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری کردہ ٹریفک پلان پر عمل کریں۔

ترجمان کے مطابق کشمیر چوک سے سرینہ چوک تک اور سری نگر ہائی وے کی جانب جانے والی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح سیونتھ ایونیو پل سے سرینہ چوک تک سری نگر ہائی وے پر بھی ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی، جس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل روٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ بھارہ کہو سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے شہر میں داخل ہو سکتے ہیں، جبکہ مری روڈ استعمال کرنے والے افراد کلب روڈ کے ذریعے کشمیر چوک سے بھارہ کہو جا سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ زیرو پوائنٹ سے سیونتھ ایونیو فلائی اوور تک دونوں اطراف کی سڑکیں (      roads  )ٹریفک کے لیے کھلی ہیں، جبکہ شہری سیونتھ ایونیو انٹر سیکشن سے جی-6، جی-7 اور چاند تارہ چوک کی جانب باآسانی جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات، خوشخبری آگئی،جا نئے ماہانہ کتنی سبسڈی ملے گی
اسی طرح فیصل ایونیو اور مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے کھلی ہیں، جبکہ نواز چوک سے ایف-7 مرکز اور خیابان چوک سے بلیو ایریا جانے والی سڑک بھی معمول کے مطابق کھلی رکھی گئی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور سرکاری اپڈیٹس پر نظر رکھیں، ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال یقینی بنائیں۔

 

 

متعلقہ خبریں