اہم خبریں

آبنائے ہرمز پر مکمل گرفت ہے، آج بھی ہمارامضبوط مؤقف برقرار ہے، سینئر مشیر ایرانی سپریم لیڈرعلی اکبر ولایتی

ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے ایک اہم اور دوٹوک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی مکمل گرفت برقرار ہے اور یہ اسٹریٹجک گزرگاہ آج بھی ایران کے مضبوط کنٹرول میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض جغرافیائی حقیقت نہیں بلکہ ایران کی دفاعی حکمت عملی کا ایک مرکزی ستون ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ چاہے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات ہوں یا ماضی کے عالمی معاہدے،(Ali Akbar Velayati) ایران کی سفارتکاری کا بنیادی محور ہمیشہ اپنے قومی مفادات اور تحفظ کو یقینی بنانا رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کسی بھی دباؤ کے تحت اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کرے گا اور ہر فیصلہ ملک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :ایران نے امریکہ کو بڑی آفر دیدی، اسپیکر محمد باقر قالیباف
علی اکبر ولایتی نے تاریخی تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ماضی میں بھی اپنے دشمنوں کا راستہ روکا اور آج بھی وہی مضبوط مؤقف برقرار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی اور سفارتی پالیسیوں میں تسلسل ہے اور ملک کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم عالمی تجارتی راستے پر ایران کی موجودگی نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی ایک حقیقت ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں