کراچی ( اے بی این نیوز)پی ایس ایل 11 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے اور حیدرآباد کنگز مین کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کنگز کی جانب سے نوجوان بیٹر سعد بیگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 53 رنز بنائے اور ٹیم کے لیے نمایاں رہے۔ کپتان معین علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 44 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں میں اعظم خان نے 26، محمد وسیم نے 25 اور سلمان علی آغا نے 24 رنز کا حصہ ڈالا، جس سے ٹیم ایک قابلِ دفاع مجموعے تک پہنچ سکی۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے بولنگ میں حنین شاہ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 19 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارنس لبوشین نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔اب میچ کا فیصلہ دوسرے ہاف میں ہوگا جہاں دیکھنا ہوگا کہ حیدرآباد کنگز مین 189 رنز کے ہدف کا تعاقب کیسے کرتا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران امریکہ سے مذاکرات کن بنیادوں پر کر رہا ہے،ایرانی صدر نے دوٹوک انداز میں واضح کر دیا،جا نئے تفصیل















