اسلام آباد ( اے بی این نیوز)اسلام آبادمذاکرات کے موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان اہم سفارتی پیشرفت سامنے آگئی۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی کی ملاقات۔ پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کو ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔اہم ملاقات میں پائیدار مکالمے اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
اسلام آباد ٹاکس کے موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران تجارت، مالیاتی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بات ہوئی، جبکہ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔
ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ پائیدار مکالمہ اور سفارتی روابط کو مسلسل جاری رکھا جائے تاکہ باہمی اعتماد میں اضافہ ہو اور معاشی تعاون کے نئے دروازے کھل سکیں۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو نئی سمت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے خطے میں معاشی تعاون اور استحکام کے امکانات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز۔۔امریکہ نے ا پنے مطالبات ایران کے سامنے رکھ دیئے، جا نئے تفصیل















