اہم خبریں

بریکنگ نیوز۔۔امریکہ نے ا پنے مطالبات ایران کے سامنے رکھ دیئے، جا نئے تفصیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)امریکا اور ایران کے وفود کے براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔ پاکستان ثالث کے طور پر مذاکراتی عمل کا حصہ ہے۔ پاکستان مذاکرات میں طے پانے والے امور پر مشترکہ اعلامیہ کے اجرا کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک میں پاک چین 5 رکنی ڈرافٹ کے تحت امور پر اتفاق رائے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔امریکا نے ایران سے اپنے زیر حراست فوجیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ امریکا کا آبنائے ہرمز سے تیل کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ایران نے مالی پابندیوں کے خاتمے کا معاملہ امریکا کے سامنے رکھ دیا۔ ایرانی وفد لبنان پر اسرائیلی جارحیت کا مخالف، مکمل جنگ بندی نہ ہونے پر خدشات کا اظہار کر دیا ۔

پاکستان ثالث کے طور پر مذاکراتی عمل کا حصہ بنا ہوا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اس بات کا خواہاں ہے کہ مذاکرات کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے تاکہ پیش رفت کو باقاعدہ شکل دی جا سکے۔اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ایک مجوزہ پانچ نکاتی فریم ورک کے تحت مختلف امور پر اتفاق رائے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور اعتماد سازی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

مذاکرات کے دوران امریکا کی جانب سے ایران سے اپنے زیر حراست افراد کی رہائی کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جبکہ امریکی وفد نے آبنائے ہرمز سے تیل کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانے پر بھی زور دیا ہے تاکہ عالمی توانائی کی سپلائی متاثر نہ ہو۔دوسری جانب ایرانی وفد نے مالی پابندیوں کے خاتمے کا معاملہ اٹھایا ہے اور اسے کسی بھی پیش رفت کے لیے بنیادی شرط قرار دیا ہے۔ ایرانی نمائندوں نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی کے فقدان کو بھی مذاکرات کا حصہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں :آبنا ئے ہر مز بند ہے یا کھلا،ایران کی جانب سے بڑی خبر آگئی ،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں