اہم خبریں

گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز)اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح کے علاقوں کے لیے گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے جس سے موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں ایک نیا موسمی سسٹم تشکیل پا رہا ہے جس کے اثرات اسلام آباد سمیت قریبی پہاڑی علاقوں پر بھی مرتب ہوں گے۔ اس سسٹم کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش اور آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بارش کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے نشیبی علاقوں میں مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کو بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

مزید پڑھیں :پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری، جا نئے فہرست کی تفصیل

متعلقہ خبریں