اسلام آباد( اے بی این نیوز)اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان اہم مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بات چیت باضابطہ طور پر شروع ہو چکی ہے، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔
الجزیرہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اس اہم سفارتی عمل میں میزبان اور ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جس کا مقصد دونوں فریقین کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا اور خطے میں کشیدگی میں کمی لانا ہے۔
مذاکرات میں مستقل امن، جنگ بندی کے استحکام اور خطے میں دیرپا استحکام جیسے اہم نکات پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان مختلف حساس امور زیر غور ہیں، تاہم تفصیلی معلومات فی الحال سامنے نہیں آسکیں۔
مزید پڑھیں :اپ ڈیٹ ،سونا سستا ،چاندی مہنگی،جا نئے فی تولہ قیمت















