کراچی ( اے بی این نیوز )مقامی صرافہ بازار میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ صورتحال کے مطابق فی تولہ سونا 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے پر آ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا بھی 600 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 4746 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 8064 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ کی طرف بڑھ گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق زیورات کے مختلف معیار میں بھی قیمتیں تبدیل ہوتی ہیں۔ 22 قیراط سونا عام طور پر سب سے زیادہ خالص سمجھا جاتا ہے اور اس کی قیمت موجودہ ریٹ کے مطابق فی تولہ تقریباً 4 لاکھ 55 ہزار سے 4 لاکھ 70 ہزار روپے کے درمیان رہ سکتی ہے۔
21 قیراط سونا نسبتاً کم خالص ہونے کی وجہ سے قدرے سستا ہوتا ہے اور اس کی قیمت عموماً 22 قیراط سے کم سطح پر رہتی ہے، جبکہ 18 قیراط سونا مزید کم خالص ہونے کے باعث زیورات میں نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہوتا ہے اور اس کی قیمت بھی مارکیٹ ریٹ کے مطابق واضح فرق کے ساتھ کم رہتی ہے۔
مزید پڑھیں :بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز امریکہ کی جانب رواں دواں،جا نئے کیوں،ٹرمپ نے بتا دیا














