اہم خبریں

اسلام آباد مذاکرات،انڈونیشیا نے حوصلہ افزا قرار دے دید یئے

جکارتہ (      اے بی این نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں جاری مذاکرات کو انڈونیشیا نے حوصلہ افزا قرار دے دیا ہے۔ انڈونیشین وزارت خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات تنازع کے حل کی جانب ایک اہم اور تعمیری قدم ہیں، جو نہ صرف متعلقہ ممالک بلکہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ انڈونیشیا نے اس عمل کو عالمی امن کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے فریقین پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں۔

انڈونیشین وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران تحمل، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ ایک منصفانہ اور دیرپا حل ممکن ہو سکے۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پائیدار امن کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

مزید پڑھیں :بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز امریکہ کی جانب رواں دواں،جا نئے کیوں،ٹرمپ نے بتا دیا

متعلقہ خبریں