اسلام آباد( اے بی این نیوز) ایرانی اسپیکر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی ایرانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم علاقائی اور دوطرفہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، جبکہ پاکستانی قیادت نے بھی اس موقع پر خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کے امکانات پر اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بات چیت نہایت مثبت ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے سفارتی حل کا حامی رہا ہے اور اس سلسلے میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔ ملاقات کو خطے میں جاری امن کوششوں کا ایک اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات















