اہم خبریں

امریکہ نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی تردید کر دی

واشنگٹن ( اے بی این نیوز    )بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں معتبر ذرائع کے مطابق امریکہ نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر اصولی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا بھر کی نظریں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور اس کے ممکنہ حل پر مرکوز ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری پس پردہ مذاکرات کا حصہ ہے، جس کا مقصد اعتماد سازی کو فروغ دینا اور ایک جامع و دیرپا معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ایرانی حکام نے اس پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم امن کی جانب ایک تعمیری اشارہ ہے اور اس سے خطے میں استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔فی الحال باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے، تاہم سفارتی سرگرمیاں اس بات کا عندیہ دے رہی ہیں کہ آنے والے دن اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔امریکہ کی ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی تردید.

مزید پڑھیں :حماس کاایران ،امریکہ امن مذاکرات کاخیرمقدم

متعلقہ خبریں