اسلام آباد (اے بی این نیوز) ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت ڈیزل 385 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 366 روپے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں جاری نوٹیفکیشن میں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 369 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کے اہم راہنما شہید ہو گئے















