اہم خبریں

ایران کے اہم راہنما شہید ہو گئے

تہران (اے بی این نیوز‌) ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی کے انتقال کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم یہ خبر مختلف رپورٹس تک محدود ہے اور مکمل طور پر آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔رپورٹس کے مطابق کمال خرازی مبینہ طور پر امریکی اور اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے تھے، اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ 2 اپریل کو تہران میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے، جبکہ ان کی اہلیہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے، مگر بعد ازاں جانبر نہ ہو سکے۔ تاہم ان تمام دعوؤں کی باضابطہ اور مستند سطح پر تصدیق ابھی سامنے نہیں آئی، جس کے باعث صورتحال غیر واضح ہے۔کمال خرازی ایران کی خارجہ پالیسی میں ایک اہم اور بااثر شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ وہ 1997 سے 2005 تک صدر محمد خاتمی کے دور میں وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور بعد ازاں اعلیٰ سطح پر خارجہ امور میں مشاورتی کردار ادا کرتے رہے۔

مزید پڑھیں :پٹرول 12 روپے،ہ ڈیزل 135روپے فی لٹر سستا

متعلقہ خبریں