اہم خبریں

سینیٹ، جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

پشاور (اے بی این نیوز‌)پشاور میں سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار عرفان سلیم سمیت مجموعی طور پر 6 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں اور انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ پشاور میں سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے پولنگ 23 اپریل کو ہوگی، جس میں تمام امیدوار میدان میں ہوں گے۔ اس انتخاب کو سیاسی طور پر اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس کے نتائج صوبائی سیاسی توازن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔انتخابی دوڑ میں شامل دیگر امیدواروں میں عبدالحسیب، اصغر علی، راخیلہ بی بی، سجاد خان مومند اور غلام بادشاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :اسرائیل کے لبنان میں حملوں سے صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے،راناثنااللہ

متعلقہ خبریں