کراچی (اے بی این نیوز)پی ایس ایل 11 کے ایک دلچسپ مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے بیٹنگ لائن نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور اہم موقعوں پر اسکور بورڈ کو بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کی۔
بیٹر رائلی روسو نے 42 گیندوں پر 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل نے 39 گیندوں پر 42 رنز بنا کر اسکور کو مستحکم کیا۔ آخری اوورز میں حسن نواز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 39 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط ٹوٹل تک پہنچایا۔
راولپنڈی کی جانب سے باؤلنگ میں بین سیئرز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مبصر خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
مزید پڑھیں :بڑی پیش رفت، ایران نے امریکی بحری جہازوں کو آبنا ئے ہر مز سے گزرنے کی اجازت دیدی















