اہم خبریں

پاکستان میں یوریا کھاد کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز‌)مشرق وسطی کی صورتحال، گیس کی کمی سے کھاد پلانٹس کی بندش اور بڑھتی طلب پاکستان میں یوریا کھاد کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا خریف 2026 کے دوران یوریا کی طلب اور رسد کی صورتحال نہایت حساس قرار ربیع 2026-27 کے سیزن میں یوریا کی قلت 5 لاکھ ٹن تک پہنچ سکتی ہے، ذرائع وزارت نیشنل فوڈ کے مطابق سیکورٹی کھاد بنانے والے کارخانے جزوی یا مکمل بند ہونے سے صورتحال مزید خراب ہوگی، حکام ملک میں یوریا کی فراہمی کا انحصار بڑی کھاد فیکٹریوں کی آپریشنل حیثیت پر ہے، اگر اہم فیکٹریاں بند رہیں تو سپلائی میں شدید کمی واقع ہو سکتی ہے، بہتر زرعی معاشی حالات کے باعث خریف 2026 میں یوریا کی کھپت بڑھ سکتی ہے، مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں بڑے فرق کے باعث اسمگلنگ کا خطرہ بھی موجود، ربیع 2025-26 کے دوران ملک میں یوریا کی مجموعی دستیابی 4.38 ملین ٹن رہی، ذرائع آئندہ ربیع سیزن کے دوران یوریا ذخائر منفی ہونے کا خدشہ، آئندہ ربیع سیزن میں یوریا کی کمی 4 لاکھ 50 ہزار ٹن تک ہو سکتی ہے، ذرائع آنے والے مہینوں میں یوریا کی درآمد کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں عوام کے لیے بڑی خوشخبری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان،فی لٹر کتنا کم ہو گا ،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں