اہم خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش،پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد پیش

لاہور (  اے بی این نیوز     ) پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر و نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس قرارداد میں وزیرِاعظم شہباز شریف راسحاق ڈار کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف ی قیادت اور رہنمائی کو بھی سراہا گیا ہے۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ عالمی اور علاقائی کشیدگی کے دوران امن کے فروغ کے لیے متوازن اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ اور دیگر حساس خطوں میں کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اہم قرار دیا گیا ہے، جن کے ذریعے خطے میں استحکام اور مکالمے کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔

مزید یہ کہ اس پیش رفت کو پاکستان کی خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی حکمتِ عملی کے تناظر میں ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان ہم آہنگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ تاہم یہ بھی واضح رہے کہ نوبل امن انعام کے لیے نامزدگیاں مختلف ممالک، اداروں اور شخصیات کی جانب سے کی جاتی ہیں اور حتمی فیصلہ نوبل کمیٹی خود کرتی ہے، اس لیے یہ مرحلہ ابتدائی نوعیت کا ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر بھی اس حوالے سے مختلف بیانات اور درخواستیں سامنے آئی ہیں، جن میں بعض تنظیموں کی جانب سے بھی نامزدگی کی تجویز دی گئی ہے۔ ان اقدامات نے اس معاملے کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس موضوع پر بحث جاری ہے، جہاں مختلف آراء اور تجزیے سامنے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :لبنان اور اسرائیل کے براہ راست مذاکرات شروع

متعلقہ خبریں