لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں میں اسامیوں کے حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں جس کے بعد امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سمیت متعدد اہم شعبوں میں کامیاب امیدواروں کے نام سامنے آ گئے ہیں، جہاں میرٹ کے مطابق بھرتیوں کو یقینی بنایا گیا۔
اعلان کے مطابق سب انجینئر، سٹینوگرافر، اسسٹنٹ اور دیگر اہم عہدوں پر امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ بعض خواتین کوٹہ کی نشستیں موزوں امیدوار نہ ملنے پر اوپن میرٹ پر منتقل کر دی گئیں۔ زرعی تحقیق اور ماحولیاتی تحفظ کے اداروں میں بھی اہم تقرریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جو صوبے میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر کی 7 اسامیوں کے لیے 7 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے جن میں خواتین کوٹہ کی ایک اسامی موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے پر اوپن میرٹ پر پر کر دی گئی ہے۔
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں سٹینوگرافر کی 9 اسامیوں کے لیے 9 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں جن میں ایک اسامی خواتین کوٹہ سے اوپن میرٹ پر منتقل کی گئی ایگریکلچرل مکینائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گروپ آف فیلڈ ونگ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرل انجینئرنگ کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ اسی ادارے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ کی 1 اسامی کے لیے 1 امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کے لیے 3 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل تفصیلات اور اپنی کامیابی کی تصدیق کے لیے سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں،
مزید پڑھیں :اللہ خیر۔۔۔زمیں لرز اٹھی،زلزلے کے جھٹکے















