اہم خبریں

اللہ خیر۔۔۔زمیں لرز اٹھی،زلزلے کے جھٹکے

قلات (  اے بی این نیوز     )قلات کے قریب زمین لرز اٹھی، اچانک جھٹکوں نے خوف کی فضا پھیلا دی۔بلوچستان کے ضلع قلات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی، جو نسبتاً کم گہرائی ہونے کے باعث جھٹکوں کو زیادہ محسوس کیے جانے کی وجہ بنی۔

اعداد و شمار کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا، جس کے باعث قریبی علاقوں میں بھی لرزش واضح طور پر محسوس کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم شہریوں میں خوف کی لہر برقرار رہی۔

مزید پڑھیں :جنگ بندی کے سائے میں بھی خطرے کی گھنٹی، خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہر محاذ پر مکمل تیاری برقرار ہے،ایرانی مسلح افواج

متعلقہ خبریں