اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان اہم مذاکرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی تمام اہم عمارتوں پر پاکستان رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سرینا ہوٹل اور سرینا بزنس کمپلیکس کو بھی مکمل طور پر خالی کروا لیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی وفود کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔حکام کے مطابق ریڈ زون کا کنٹرول ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو اس دوران سیکیورٹی آپریشنز کی نگرانی کرے گی۔
مزید پڑھیں :پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا















