تہران ( اے بی این نیوز )پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی رہنمائی کے لیے ایک نیا نقشہ جاری کر دیا ہے، جس کے بعد خطے میں بحری سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جاری کردہ نقشے میں مخصوص سمندری راستے واضح کیے گئے ہیں جن پر چلنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ جہاز ممکنہ بارودی سرنگوں (مائنز) سے محفوظ رہ سکیں۔ نقشے میں خطرناک علاقوں کو دائرہ لگا کر نمایاں کیا گیا ہے، جہاں داخل ہونے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ تجارتی اور تیل بردار جہازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنائی جا سکے۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز پہلے ہی عالمی تیل کی ترسیل کا ایک حساس ترین راستہ ہے، اور اس نوعیت کے اقدامات اس کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔
دوسری جانب عالمی شپنگ کمپنیوں اور بحری ماہرین نے اس پیش رفت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے نقشے عام طور پر انتہائی ہنگامی حالات میں جاری کیے جاتے ہیں، جو خطے میں سیکیورٹی خدشات کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں :اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے تہران کا اہم دورہ















