اہم خبریں

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے تہران کا اہم دورہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے تہران کا اہم دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی حکام کے ہمراہ جنگ سے متاثرہ تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران خصوصی ایلچی، ایرانی ہلال احمر کے سربراہ اور وزیر سائنس نے شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا بھی دورہ کیا، جو حالیہ فضائی حملوں میں شدید متاثر ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں یونیورسٹی کے تعلیمی و سائنسی ڈھانچے کو بڑا نقصان پہنچا ہے، جبکہ تحقیقاتی سہولیات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے سائنسی تحقیق کا بنیادی نظام متاثر ہوا ہے، جس کے اثرات طویل مدت تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

دورے کے دوران متاثرہ لیبارٹریز، کلاس رومز اور دیگر اہم حصوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ بحالی کے لیے فوری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ حکام کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے متاثرہ تعلیمی نظام کی بحالی کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کا تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

متعلقہ خبریں