اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )وزیراعظم شہبازشریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان ۔
قیام امن کیلئے فریقین سے جنگ بندی پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ آرمی چیف اور وزیراعظم نے عزم کا اظہار کیا کہ ​پاکستان خطے میں پائیدار امن کے مشن پر کاربند ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق
​مذاکراتی عمل سے وابستہ تمام فریقین کی کوششیں لائق تحسین ہیں،​پاکستان خطے میں پائیدار امن کے مشن پر کاربند ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، دفترِوزیراعظم میں اہم گفتگو

قیادت نے تمام فریقین کی جانب سے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کو سراہا۔ پاکستان کا فریقین کو مذاکرات کے ذریعے پرامن حل تک پہنچانے میں سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ۔
پاکستان دونوں فریقین کو مکمل تعاون اور حمایت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا امن عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا۔وزیرِاعظم کی امن کے حصول کی کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار۔ وزیرِاعظم کی اسلام آباد آنے والے وفود کو دعوت کی تجدید۔
پاکستان کی جانب سے آنے والے وفود کو مکمل تعاون اور اعلیٰ سطح کی میزبانی کی یقین دہانی۔ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا عزم۔

مزید پڑھیں :اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جاری حملوں کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ایران

متعلقہ خبریں