راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ اس دوران شہر میں غیر معمولی نقل و حرکت اور سرکاری سرگرمیوں میں کمی متوقع ہے۔ اس اعلان کے بعد راولپنڈی بھی اسلام آباد کی طرح دو روزہ تعطیلات کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے دوران ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے، جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری سیکیورٹی اقدامات کے ساتھ تعاون کریں۔
مزید پڑھیں :ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر فی بیرل ایک ڈالر ٹیکس عائد کردیا















