تہران ( اے بی این نیوز )لکی مروت میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما مولانا خالد امین جاں بحق ہو گئے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ سرائے نورنگ کے قریب پیش آیا جہاں کار سوار نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملے کے نتیجے میں مولانا خالد امین موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی میت کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :جنگ بندی یااسرائیل کےذریعے جاری جنگ،امریکاکوکسی ایک کاانتخاب کرناہوگا،عراقچی















