اہم خبریں

امریکی نائب صدر کی قیادت میں صدر ٹرمپ ٹیم پاکستان بھیج رہے ہیں،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن ( اے بی این نیوز     )وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے نیوز بریفنگ میں اہم دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں اس کی فضائیہ، بحریہ اور مجموعی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق امریکی کارروائیوں کے دوران ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی صلاحیت کو برسوں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس جنگ میں 13 امریکی فوجی ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔امریکی نائب صدر کی قیادت میں صدر ٹرمپ ٹیم پاکستان بھیج رہے ہیں۔

کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدہ امریکہ کی ایک بڑی کامیابی ہے، جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر بھی اتفاق کر لیا ہے، جو عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کے روز اسلام آباد میں ہوگا، جس کے لیے امریکی وفد بھیجا جا رہا ہے۔ اس وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم بھی مذاکرات میں شامل ہوگی۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی

متعلقہ خبریں