اہم خبریں

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ٹریفک کی صورتحال کو منظم رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایکسپریس ہائی وے پر مختلف مقامات پر ڈائیورشنز لگائے جائیں گے جس کے باعث معمول کی ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے اضافی وقت رکھ کر گھروں سے نکلیں تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ انتظامات غیر ملکی وفود کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گے جو شہریوں کی رہنمائی کریں گے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ مزید معلومات کے لیے شہری ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :لبنان جنگ بندی معاہدے میں شامل نہیں، یہ الگ ہے اس کو دیکھا جائے گا،ٹرمپ

متعلقہ خبریں