نیویارک ( اے بی این نیوز )امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں مختلف حلقے اس پیش رفت پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل اس جنگ بندی سے خوش نہیں ہے، خطے میں امن عمل کو متاثر کرنے کی کوششوں کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذاکراتی عمل کو متاثر کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر سرگرمیاں جاری رہی ہیں۔
جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، جو امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔اسرائیل کی جانب سے بیروت میں شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ سے پہلے زیادہ سے زیادہ نقصان کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا















