اہم خبریں

وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین۔
وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم شہبازشریف کا استقبال تالیوں سے کیا۔ بھرپور استقبال کرنے پر وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ جمعہ کے روز پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر عوام اللہ کے حضور شکر ادا کریں،کابینہ کی اپیل۔
خطے کے مستقل امن اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے خطہ امن کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تاریخی پذیرائی ملی ہے۔ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں امریکہ اور ایران مذاکرات، تیاریاں تیز ،سیکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر آمد و رفت محدود کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں