اہم خبریں

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران مذاکرات، تیاریاں تیز ،سیکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر آمد و رفت محدود کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے تحت سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی وفود کی رہائش کے لیے ایک نجی فائیو اسٹار ہوٹل کو مکمل طور پر خالی کروا لیا گیا ہے، جبکہ وہاں پہلے سے موجود مہمانوں کو بھی فوری طور پر کمرے خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد وفود کو مکمل سیکیورٹی اور پرائیویسی فراہم کرنا ہے۔

انتظامیہ نے مذاکرات کے پیش نظر ہوٹل کے اطراف جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر آمد و رفت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ خصوصی ٹریفک پلان بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی مہمانوں کی نقل و حرکت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

سیکیورٹی کی ذمہ داری مکمل طور پر اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئی ہے، جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں تاکہ مذاکرات کا عمل پرامن ماحول میں جاری رہ سکے۔

مزید پڑھیں :بجلی ایک روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی،نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں