اہم خبریں

بجلی ایک روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی،نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )بجلی ایک روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ بجلی صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔
لائف لائن صارفین،الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔ اسلام آباد :نیپر ا نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اس سے پہلے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 63 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔ بجلی صارفین پر 12ارب 45 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں :تمام موٹرسائیکل سواروں کیلئے بڑ اعلان، رعا ئتیں ہی رعا ئتیں،جلدی فائدہ اٹھائیں،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں