اہم خبریں

تمام موٹرسائیکل سواروں کیلئے بڑ اعلان، رعا ئتیں ہی رعا ئتیں،جلدی فائدہ اٹھائیں،جا نئے تفصیل

لاہور ( اے بی این نیوز     )مریم نواز شریف نے موٹرسائیکل صارفین کے لیے بڑا ریلیف پیکج اعلان کیا ہے جس کے تحت فیول سبسڈی اور مختلف فیسوں میں رعایت دی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق موٹرسائیکل کی ٹرانسفر، رجسٹریشن مارک اور سمارٹ کارڈ فیس ختم کر دی گئی ہے، جبکہ منتقلی پر عائد 605 روپے کی فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عام شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق اس ریلیف پیکیج کے ذریعے مجموعی طور پر شہریوں کو تقریباً 20 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچے گا۔ شہری 5 مئی 2026 تک موٹرسائیکلوں کی مفت ٹرانسفر اور رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف عوام کو فوری مالی ریلیف ملے گا بلکہ سرکاری خدمات کو مزید آسان اور شفاف بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر اپنی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے امور مکمل کریں تاکہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

مزید پڑھیں :مذاکرات،کل وفود اسلام آباد پہنچیں گے،جا نئے کون کون شامل ہو نگے

متعلقہ خبریں