اہم خبریں

خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

لندن ( اے بی این نیوز     )خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد توانائی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی نئی صورتحال سامنے آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 20 ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 91 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ اسی طرح برطانوی خام تیل بھی 18 ڈالر کمی کے بعد 91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر حالیہ جغرافیائی و سیاسی پیش رفت، خصوصاً خطے میں کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے اثرات، توانائی کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ طلب و رسد کے توازن میں تبدیلی اور سرمایہ کاروں کے رویے بھی قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات سمجھی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ کے جنگی فیصلوں سے ابھی تک امریکہ کو تقریباً 44 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ،چک شومر

متعلقہ خبریں