راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت نے اہم کیس کی سماعت کے دوران اڈیالہ روڈ پر پولیس سے مزاحمت کے الزام میں گرفتار 41 افراد کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ سنایا۔عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پولیس کی جانب سے 20 روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور انہیں 16 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود اڈیالہ روڈ پر غیر قانونی اجتماع کیا اور پولیس کی جانب سے منتشر ہونے کی وارننگ کو نظر انداز کیا۔ الزام عائد کیا گیا کہ مزاحمت کے دوران پولیس پر پتھراو کیا گیا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار زخمی ہوئے۔
عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ ملزمان پر تشدد کے ذریعے حکومتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کا بھی الزام ہے، جبکہ تفتیش کے لیے ان سے متعلقہ آلات اور موبائل فونز کی برآمدگی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے اہم ملاقات کرا دی گئی،جا نئے کس کی















