اہم خبریں

عمران خان سے اہم ملاقات کرا دی گئی،جا نئے کس کی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات مکمل ہو گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی اور اسے جیل کے کانفرنس روم میں کروایا گیا۔ ملاقات کے دوران القادر کیس سے متعلق زیر سماعت اپیلوں پر تفصیلی قانونی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر بغیر میڈیا سے گفتگو کیے جیل سے روانہ ہو گئے، جس کے باعث اس اہم ملاقات کی تفصیلات محدود رہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی حکمت عملی اور آئندہ عدالتی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب القادر کیس کی اپیلیں زیر سماعت ہیں اور قانونی ماہرین اس کیس کو سیاسی و قانونی لحاظ سے اہم قرار دے رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اس قسم کی ملاقاتیں آئندہ عدالتی کارروائیوں کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا

متعلقہ خبریں