اہم خبریں

ایران کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کو بڑی برتری حاصل ہوئی ،پیٹ ہیگسیتھ اورجنرل ڈین کین

واشنگٹن ( اے بی این نیوز     )پیٹ ہیگسیتھ اورجنرل ڈین کین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ پالیسیوں اور اقدامات کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو ماضی میں کسی امریکی صدر کے حصے میں نہیں آئیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کو بڑی برتری حاصل ہوئی ہے اور ایرانی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی فضائیہ اور میزائل سسٹم کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات امریکی حکمت عملی کی کامیابی کو ظاہر کرتے ہیں اور خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مزید پڑھیں :دو دن عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں