اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں متوقع اہم سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ان دنوں میں اہم نوعیت کے مذاکرات متوقع ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں سنبھالنے کے لیے تعطیلات دی گئی ہیں۔ تاہم نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ضروری خدمات انجام دینے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب باضابطہ مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ہے، جن کے لیے اسلام آباد کو میزبان شہر کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی اداروں نے بھی ممکنہ مذاکرات کے پیش نظر خصوصی انتظامات شروع کر دیے ہیں، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :کراچی سے افسوسناک خبر،جا نئے کتنی اموات ہو ئیں















