اہم خبریں

کراچی سے افسوسناک خبر،جا نئے کتنی اموات ہو ئیں

کراچی ( اے بی این نیوز     )کراچی اور خیرپور میں ایک خطرناک جلدی بیماری کے پھیلاؤ نے تشویش پیدا کر دی ہے، جس کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس بیماری کے پھیلنے کے بعد صوبے بھر کے تقریباً 2500 طبی مراکز میں عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق خیرپور میں اب تک سات کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس نجی صحت مرکز کو سیل کر دیا ہے جہاں سے مبینہ طور پر بیماری پھیلی۔

مزید برآں اسپتالوں میں انفیکشن سے نمٹنے کے لیے خصوصی وارڈز قائم کیے جا رہے ہیں اور تقریباً سو کے قریب انفیکشن وارڈز فعال کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عوام کی رہنمائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بروقت معلومات اور احتیاطی تدابیر فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں :پٹرول اور ڈیزل فی لٹر کتنا سستا ہو نے جا رہا ہے،قیمت آگئی،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں