اہم خبریں

پٹرول اور ڈیزل فی لٹر کتنا سستا ہو نے جا رہا ہے،قیمت آگئی،جا نئے تفصیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 55 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے، جو حالیہ عرصے میں سب سے بڑا ممکنہ ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ممکنہ کمی کو مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوش آئند پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 13 سے 15 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 112 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً 94 ڈالر تک آ گئی ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی کمی کا فیصلہ شہباز شریف کریں گے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں :شہباز شریف کی کاوشیں قابل قدر، امریکہ اور ایران کی قیادت بھی تعریف کی مستحق ہے،نواز شریف

متعلقہ خبریں