اہم خبریں

شہباز شریف کی کاوشیں قابل قدر، امریکہ اور ایران کی قیادت بھی تعریف کی مستحق ہے،نواز شریف

لاہور ( اے بی این نیوز     )نواز شریف نے شہباز شریف کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کی گئی سفارتی کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور دیگر متعلقہ قیادت کی غیر معمولی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں، جنہوں نے مشکل حالات میں سفارتی محاذ پر مؤثر حکمت عملی اختیار کی۔ ان کے مطابق یہ تمام اقدامات خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم ثابت ہوئے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کی قیادت بھی تعریف کی مستحق ہے جنہوں نے کشیدگی کے باوجود امن کا راستہ اختیار کیا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر عالمی استحکام کی جانب ایک مثبت اور اہم قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ سفارتکاری کے ذریعے دنیا کو ایک بڑے تصادم سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جسے عالمی سطح پر سراہا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد مذاکرات،ایران ،امریکہ کی جانب سے کون کون شریک ہو نگے،نام سامنے آگئے،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں